مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المسیرہ نے یمنی فوج کے حوالے سے کہا ہے کہ یمن کے اندر بننے والی جدید ترین کشتی کو میدان میں اتارا گیا ہے۔
یمنی فوج نے ایک ویڈیو میں حملہ آور کشتی "تباہ کن طوفان" کے حملہ کرنے کے مناظر جاری کئے ہیں۔
فوج کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ "تباہ کن طوفان" کے اندر تباہی پھیلانے کی بہت صلاحیت ہے اور ایک ہزار سے 1500 وار ہیڈ لے جاسکتی ہے۔
بیان کے مطابق کشتی میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اور دور سے کنٹرول بھی کیا جاسکتا ہے۔
"تباہ کن طوفان" کی رفتار 45 سمندری میل ہے اور ہر قسم کے موسم میں قابل استعمال ہے۔
یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں 23 جون کو تجارتی کشتی ٹرانس ورلڈ نیوی گیٹر پر ہونے والے حملے کی فوٹیج جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ حملے میں "تباہ کن طوفان" کو استعمال کیا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ